• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کل متحدہ عرب امارات روانہ ہونگے

وزیر اعظم عمران خان کل متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے میں یو اے ای کی جانب سے پاکستان کے لئے امدادی پیکیج ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ابوظہبی کے ولی عہد شیخ زید بن النیہان سے ملاقات کریں گے، شیخ زید وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات جانے والے وفد میں وزیروزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت رزاق داود بھی شامل ہونگے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

تازہ ترین