• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: ڈاکٹر فردوس انور قاضی

صفحات: 528، قیمت: 600روپے

ناشر: الحمد پبلی کیشنز، رانا چیمبر، لیک روڈ، لاہور

بلوچستان یونی ورسٹی کے شعبۂ اُردو سے بہ حیثیت اُستاد وابستگی کے دوران مصنّفہ نے بڑی شدّت کے ساتھ یہ بات محسوس کی کہ داخلہ لینے والے بیش تر طلبہ اپنے مضمون کی مبادیات تک کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور ان کی تعلیمی استعداد ایسی نہیں کہ وہ گہرائی میں جا کر اُردو ادب کا مطالعہ کر سکیں۔ سو، اس کمی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے تعلیمی نصاب کی روشنی میں تحقیقی مضامین قلم بند کیے، جو اب کتابی صورت سامنے ہیں۔ اس کے چھے ابواب ہیں، جن میں کلاسیکی ادب، تحقیق و تنقید، شخص و عکس، ادبی فکری زاویے کے علاوہ بیگم ثاقبہ رحیم الدین کی شخصیت، فن اور بیانیے کے حوالے سے تعارف شامل ہیں، مگر ان تحقیقی مضامین کا خاص پہلو یہ ہے کہ عام قاری کے لیے بھی ان میں دِل چسپی کا عنصر موجود ہے۔ نیز، کتاب کی اشاعت و طباعت بھی بہترین ہے۔

تازہ ترین