• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی طرف پاکستان کرکٹ ٹیم بھی جلد آؤٹ ہوگئی،اس نے پہلی اننگز میں صرف 74 رنز کی برتری حاصل کی ہے۔


تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن گرین شرٹس نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 153 کے مقابلے میں 227 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سرفراز الیون کے بابر اعظم 62، اسد شفیق 43،حارث سہیل 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے، محمد حفیظ 20، اظہر علی 22 اور بلال آصف 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ 4 بیٹسمین دہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے ۔

گرین شرٹس نے دوسرے دن 59 رنز 2وکٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی، لنچ سے پہلے حارث سہیل 38 اور اظہر علی 22 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تو 91 کے اسکور پر 4 وکٹ گر چکی تھیں۔

اس کے بعد اسد شفیق نے بابر اعظم کے ہمراہ 83 رنز کی شراکت قائم کی،174 کے اسکور پر اسد شفیق 43 رنز بناکر ٹرنٹ بولٹ کا شکار بن گئے ۔

اس کے بعد کوئی کھلاڑی زیادہ نہ ٹہر سکا،گرین شرٹس کی آخری 6 وکٹیں صرف 52 رنز کے اضافے پر گر گئیں، کپتان سرفراز احمد 2، بلا ل آصف 11، یاسر شاہ 9 حسن علی 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ آخری وکٹ اننگز کے ٹاپ اسکور بابر اعظم کی گری جو 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

یوں پاکستان کی پہلی اننگز 74 رنز کی برتری پر تمام ہوئی،نیوزی لینڈ کے ٹرنٹ بولٹ نے 4، گریم ہوم اور پٹیل نے 2،2وکٹ اپنے نام کیں۔

تازہ ترین