• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شہباز اور مریم نے وزیراعظم کا جہاز استعمال کیا‘

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا جہاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز نے استعمال کیا، جاتی امرا میں سرکاری خزانے سے 275 ملین روپے کے اخراجات ہوئے۔

وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شہزاد اکبر نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا،شہباز شریف نے 60 کروڑ روپے ہوائی سفر پر خرچ کئے،ان اخراجات کا معاملہ نیب کو بھجوارہے ہیں۔

افتخار درانی نے کہا کہ سابقہ دور میں وزیراعظم ہائوس کے انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کے بجٹ میں اضافہ اختیارات سے تجاوز کرگیا، اس معاملے کو بھی نیب کو بھجوارہے ہیں، ان معاملات پر نیب کو اتھارٹی کے غلط استعمال سے متعلق آزاد تفتیش کرنے کو کہا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب کے قوانین میں ترمیم کےلیے تیار ہیں لیکن ادارے کو کمزور نہیں کریں گے،احتساب کے ادارے پر مزید نگرانی کا ادارہ بٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اس موقع پر یوٹرن سے متعلق سوال پر افتخار درانی نے کہا کہ اسٹریٹجی میں تبدیلی اگر یوٹرن ہے تو یہ ہے، مقاصد کی تکمیل کے لیے متبادل حکمت اختیار کرنا پڑتی ہے۔

تازہ ترین