• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) نے مداحوں کے لئے اے بی ڈیولیئرز کا ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی پوچھا ہے کہ مسٹر360اس سیزن میں کونسی ٹیم کی جرسی پہنیں گے؟


ویڈیو پیغام میں اے بی ڈیولیئرز کا کہنا ہے کہ یہ پی ایس ایل کے ڈرافٹ کا وقت ہے، جو 20 نومبر کو اسلام آباد ہوگا۔ انہوں نے پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14فروری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا، جبکہ کم ازکم آٹھ میچز پاکستان میں ہوںگے اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین