• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستانی نوجوان کے سائیکل چلاتے ہوئے شاندار کرتب


یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا تاہم سائیکل پر کرتب دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس پاکستانی منچلے نوجوان کو اگر ماہر سائیکلسٹ کہیں تو کچھ غلط نہ ہو، جو سائیکل پر کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہا ہے۔

پشاور کا یہ نوجوان مصروف سڑک پر ٹریفک کے درمیان سائیکل چلاتے ہوئے سائیکل کے ہینڈل پر کھڑے ہونے سمیت مختلف ٹرکس پیش کر رہا تھا ۔

یوں سائیکل پر شاندار کرتب دیکھ کر جہاں لوگ اسکی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے وہیں کئی نے اسے جان خطرے میں ڈالنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ماہر سائیکلسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ۔

تازہ ترین