• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی گلگت آمد، استقبالیے میں بدمزگی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری 5 روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے،وہ کل گلگت میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر  گلگت کے اپنے پہلے سیاسی دورے پر پہنچے تو اس دوران بدمزگی سے بھرپور ایک واقعہ رونما ہوگیا۔

پیپلز پارٹی کے مختلف اضلاع سے آئے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

استقبالیہ میں شرکت کے موقع پر ہجوم میں سے نکال کر ایک شخص نے بلاول بھٹو کو بوسہ لینے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے متعلقہ شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوٹل سے نکال دیا ۔

اپنے دورے کے دوران پی پی چیئرمین نے بلتستان ڈویژن اور ضلع استور کے وفود سے بھی ملاقات کی اورپارٹی امور پر بات چیت کی۔

تازہ ترین