• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کے نظم الحسن ایشین کر کٹ کونسل کے نئے صدر بن گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اگلے دو سال کے لئےایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلہ دیش کو مل گئی ۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی جگہ بنگلہ دیش کے نظم الحسن اے سی سی کے نئے صدر بن گئے۔ہفتے کو لاہور میں احسان مانی کی صدارت میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی شریک ہیں تاہم اجلاس میں بھارت کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہوا۔اے سی سی کے نومنتخب صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ بھارتی، پاکستانی، سری لنکن اور بنگلادیشی کرکٹ بورڈ آپس میں کھیلنا چاہتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کرکٹ بورڈز کا مسئلہ نہیں بلکہ کچھ سیاسی مسائل ضرور ہیں۔اجلاس میںایمرجنگ ایشیا کپ سات سے نو دسمبر تک کراچی میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔بنگلہ دیش،ہانگ کانگ اور امارات نے شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔فائنل اور بھارت کے پول میچ سری لنکا میں ہوں گے۔اجلاس میں شرکا کو اے سی سی کے ترقیاتی منصوبوں، ٹورنامنٹس اور 2017 میں ہونے والے پروگراموں پر بریفنگ دی گئی، کرکٹ کو ایشین گیمز سمیت اسی طرح کے دیگر مقابلوں میں شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔

تازہ ترین