• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپورناتھن شاہ ،ڈاکٹر کے گھر پر ڈکیتی، مشکوک چوکیدار گرفتار

خیرپورناتھن شاہ (نامہ نگار) خیرپورناتھن شاہ پولیس نے نیو آباد کالونی میں سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدلخالق جوکھیہ کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کھوجی کتوں کے ساتھ تعاقب کرنے کے دوران گاؤں کریم داد لوند میں کتوں کی جانب سے نصب ایک ٹاور کے مقام پر رک کر بیٹھ جانے پر ٹاور کے چوکیدار عبدالخالق کورائی کو مشکوک ملزم کے طور پر گرفتار کرنے کے بعد پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ دریں اثناء ڈاکٹر عبدالخالق جوکھیہ اور اسکے صاحبزادہے سابق خیرپورناتھن شاہ سٹی کے ناظم نعیم جوکھیہ نے مقامی صحافیوں کو بتایا ہے کہ وقوع کی شب سات مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوکر تمام اہل خانہ کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد گھر میں موجود پندرہ لاکھ روپئے مالیت کے طلائی زیورات،پانچ لاکھ روپئے نقد ،تین لائسنس والا رائیفل، بندوق، پستول اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین