• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی رہنما بریگزٹ پر دوبارہ مذاکرات پر تیارہوسکتے ہیں، نکولا سٹروجن

لندن( نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹروجن نے خیال ظاہرکیاہے کہ بریگزٹ پر شکست کاانتظار کرنے کے بجائے ابھی سے متبادل پر غور کیاجانا چاہئے ،انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنما برطانیہ کو سنگل مارکیٹ میں برقرار رکھنے کیلئے دوبارہ مذاکرات پر رضامند ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ وزیراعظم بریگزٹ پر اپنی تجاویز کیلئے پارلیمنٹ سے مطلوبہ ووٹ کس طرح حاصل کرتی ہیں،انھوں نے کہا کہ اس نازک موقع پر اعتماد کاووٹ تباہ کن ہوسکتاہے گلاسگو میں سکاٹش فیڈریشن سمال بزنسز کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کا ٹوٹ پھوٹ جانا ناممکن نہیں ہے لہٰذا اب بھی وقت ہے کہ کوئی سنجیدہ بات متبادل کے طورپر سامنے رکھی جائے، انھوں نے کہا کہ لوگ کہیں گے کہ یورپی یونین کسی دوسری ڈیل پر بات نہیں کرے گامیں بھی یہی سمجھتی ہوں کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر نہیں جائیں گے لیکن اگر برطانیہ میرے خیال کے مطابق اگر کوئیسنجیدہ متبادل پیش کرے کہ برطانیہ یورپی یونین سے تو نکلنا چاہتاہے لیکن سنگل مارکیٹ میں رہنا چاہتا ہے سکاٹ حکومت شروع سے جس کامشورہ دے رہی تھی تو میرے خیال میں یورپی یونین اس پر دوبارہ مذاکرات کیلئے تیار ہوسکتاہے۔

تازہ ترین