• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن میں اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی) آزاد کشمیر میں ہائیڈرو پاور اور سیاحت میں خاصا پوٹینشل موجود ہے۔ اوورسیز کمیونٹی وطن میں سرمایہ کاری کرے مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ سرمایہ کاری سے وطن سے نوجوان نسل کے روابط مضبوط ہوں گے اوورسیز کمیونٹی ملک کا قیمتی سرمایہ ہے ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کو در پیش مسائل کے حل کیلئے ہم نے تاریخ میں پہلی بار اوورسیز کمشنر برائے آزاد کشمیر قائم کیا تاکہ انہیں زمینوں پر قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے برمنگھم میں راجہ وسیم خان،راجہ امجد خان،وسیم شبیر اور کلری ٹیم کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق، اوورسیز کمشنر راجہ زبیر اقبال کیانی، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چوہدری جہانگیر، نائب صدر چوہدری عبدالرحمٰن آرائیں، کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری عظیم، چوہدری نقطبم، راجہ رفاقت حسین، راجہ محمد خان، راجہ ارشد خان، چوہدری فرید سمیت دیگر کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے مزید کہا تحریک آزاد کشمیر کیلئے اوورسیز کمیونٹی کی گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے یہاں محنت مزدوری کے ساتھ ساتھ نہ صرف برطانیہ میں اپنا نام کمایا بلکہ وطن عزیز میں کثیر زرمبادلہ بھیج کر ملک کی خدمت بھی کرتے ہیں۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ چھٹیوں کے دوران اپنے بچوں کو لےکر ملک آئیں۔ مکمل تحفظ فراہم کریں گے آپ کو جو مسائل در پیش ہیں۔ زبیر اقبال کیانی ایک سیاسی ورکر ہے جو آپ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ ان کے ساتھ انتظامیہ کا بھرپور تعاون رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ برس جنوری میں یورپین دارالحکومت برسلز میں کشمیر ایشو پربحث کے دوران برطانیہ میں آباد کشمیری اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر سینئر وزیر طارق فاروق اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین