• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالتو طوطے کی سموک الارم کی نقل نے فائر فائٹرز کی دوڑ لگوا دی

لندن (نیوز ڈیسک) پالتو طوطے کی سموک الارم کی نقل نے فائر فائٹرز کی دوڑ لگوا دی۔ فائر فائٹرز نے ڈیونٹری میں ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو پتہ چلا کہ وہاں سےکوئی سموک الارم نہیں بجا تھا بلکہ پالتو طوطا سموک الارم کی نقل کر رہا تھا، جس پر خدشات کے پیش نظر فائر فائٹرز کو مطلع کر دیا تھا ڈیونٹری کے 63سالہ ریٹائرڈ سٹیل ایریکٹر سٹیو کے گھر میں 17سالہ افریقن طوطے جاز نے یہ حرکت کی تھی۔ سٹیو کے گھر کےالارم کی مانیٹرنگ کرنے والی کمپنی کے سٹاف کو بھی طلب کیا گیا کہ کہیں غلطی سے سموک الارم تو نہیں بجا۔ چیکنگ کے دوران بیک گرائونڈ سے پالتو طوطے سے سموک الارم کی نقل اتارنے کی آواز سنائی۔ سٹیو نے یہ طوطا 12ماہ قبل لیا تھا، تاکہ اپنے دوسرے طوطے 16سالہ کیلی کو کمپنی مل سکے۔ سٹیوکا کہنا ہے کہ جب بھی الارم بجتا ہے تو وارڈنز کی جانب سے کال آتی ہے، اس بار انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا سب کچھ ٹھیک ہے لیکن اسی دوران طوطے کی نقل اتارنے کی آواز آئی تو انہوں نے فائر فائٹرز کو طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں فائر فائٹرز کا شکر گزار ہوں۔ گھر اور طوطا بالکل محفوظ ہیں۔
تازہ ترین