• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں عظیم الشان میلاد النبیﷺ جلوس 20نومبر کو نکالا جائے گا

برمنگھم(ابرارمغل) مرکزی میلاد کمیٹی وانجمن خدام الصوفیہ اور امیر ملت ٹرسٹ کے زیر اہتمام 36واں سالانہ مرکزی عظیم الشان میلادجلوس 20نومبر کو مرکزی جامع مسجد امیر ملت سیکنڈ سٹریٹ برمنگھم سے نکالا جائے گا۔ آستانہ عالیہ علی پور سیداں کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید منورحسین شاہ جماعتی کی زیر سرپرستی ہونے والے اس جلوس میں برمنگھم اور گردونواح سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ مختلف مذہبی وروحانی جماعتوں کے قائدین مختلف مساجد کے آئما اکرام ، پیران عظام علماءومشائخ بھی خصوصی شرکت کرکے نبی کریم آقا دو جہاںﷺ کے جشن ولادت بسعادت میں حصہ لیں گے مرکزی جلوس جامع مسجد امیر ملت سے برآمد ہوگا جو مختلف علاقوں شاہراہوں چوکوں اور گلیوں سے ہوتا ہوا واپس جامع مسجد اختتام پذیر ہوگا، جہاں پر عظیم الشان میلاد کانفرنس کا اہتمام کیاجائے گا۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے جنگ کو بتایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی 36واں سالانہ جلوس انتہائی عقیدت واحترام سے نکالا جائے گا۔ 36 سال قبل میلاد مصطفی کے جلوس کا سلسلہ شروع کیا گیا جو ہر سال بغیر کسی وقفے کے انتہائی مذہبی اور ملی جوش وجذبے سے برآمدہوتا ہے اس جلوس میں برمنگھم اور گردونواح سے ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔ شرکاء جلوس کی خاطر مدارت کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔
تازہ ترین