• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ بلجیم کے سینئر رہنما اقبال باجوہ تحریک انصاف میں شامل

• برسلز(عظیم ڈار)پاکستان مسلم لیگ نون بلجیم کے سینئررہنما اقبال باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کے لیے خدمات اور کوششوں سے متاثر ہوکر پاکستان تحریک انصاف بلجیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انھوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ نون نے پانچ سال کے حکومتی اقتدار میں نعروں کی سیاست کے علاوہ کوئی کارہائے سرانجام نہیں دیئے جنہیں عوام نے سراہا ہو۔ انھوں نے کہا کہ میاں برادران نے مفاد پرستی کی سیاست کی خاطر قومی مفاد کی دھجیاں بکھیر کر چاپلوسی کرنےوالے ٹولے کو نوازا۔ جبکہ پاکستانی عوام بنیادی سہولیات سے آج بھی محروم ہے سابقہ حکومتوں نے جمہوریت کے نام پر اپنی دوکانداریاں چمکا کر ملک کو کرپشن اور بحرانوں کی دلدل میں دکھیل رکھا ہے ۔اقبال باوجوہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت ملک اور عوام کی امید بن کر جس طرح کوششیں کررہے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم ملک کی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لیے انکا ساتھ دیں تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔
تازہ ترین