• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں، فیصل محمود

برمنگھم(پ ر)برمنگھم کمیونٹی فورم کے جنرل سیکریٹری مرزا فیصل محمود نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جو پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کررہے اور جب بھی پاکستان کو یا عوام پاکستان کو مشکل گھڑی آتی ہے تو بھی اوورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتے ہیں پاکستان آج جن مسائل میں الجھا ہوا ہے ان مسائل سے نکالنے میں جہاں حکومت وقت ، پاک آرمی اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں خصوصاً جسٹس میاں ثاقب نثار نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر تاریخی کردار ادا کیا۔ اوورسیز پاکستانی چیف جسٹس میں ثاقب نثار کو سلام پیش کرتے ہیں دوسرا بڑا اور اہم کا جو ماضی کی حکومتیں نہیں کرسکیں وہ ہے دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے فنڈقائم کرنا جیسے بعد میں وزیراعظم پاکستان نے بھی اسی مشن کو جاری رکھا اور اب ہم پاکستانیوں خصوصاً دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز ہم وطنوں کا کام ہے کہ وہ ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان کے لئے ناگزیر ہے اور اس کار خیر میں حصہ لینا تارکین وطن کو چاہئے کہ اچھی نیتوں سے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں کیونکہ یہ صدقہ جاری ہے۔
تازہ ترین