• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا بشارت علی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

لندن(پ ر)رانا بشارت علی خان صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹ مومن یونائیٹڈ نیشن کی ساتویں کانفرنس میں شرکت کے لئے 24نومبر کو برطانیہ سے جنیوا سوئٹزرلینڈ کے لئے سفر کریں گے۔ پچیس تاریخ کو مقامی کونسل کی طرف سے برما فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے لئے اپنی آواز بلند کریں گے اور 26تاریخ کو وہ یونائیٹڈ نیشن کی طرف سے منعقدہ ساتویں کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ ان کا ایجنڈا برما کے مسلمانوں کے لئے یونائیٹڈ نیشن کے پاسپورٹ کا اجراء کا ہوگا تا کہ برما کے مسلمان جو دنیا بھر میں بغیر پاسپورٹ کے ذلیل اور رسوا ہو رہے ہیں ان کو ایک انٹرنیشنل پاسپورٹ دیا جائے تا کہ ان کی آئندہ آنے والی نسلیں تعلیم کے حصول کے لئے دنیا بھر میں اپنا سفر کر سکیں، اس وقت برما کی قوم دنیا میں وہ واحد قوم ہے جس کے پاس اپنے ملک کا پاسپورٹ نہیں اور ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اس کے علاوہ رانا بشارت علی خان یمن کے معاملے پر بھی یونائیٹڈ نیشن سے درخواست کریں گے کہ وہ آگے بڑھ کر یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ رانا بشارت علی یونائیٹڈ نیشن سے درخواست کریں گے کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف انہیں کوئی اقدام اٹھانا پڑے گا کیونکہ آگے سردی آرہی ہے اور برما کے مسلمان لاکھوں کی تعداد میں بنگلہ دیش اور اردگرد کے ممالک میں بے سروسامان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ان کے پاس سرد کپڑے ہیں نہ ہی ان کے پاس کھانا ہے نہ ہی میڈیسن ہے اور نہ ہی رہنے کے لئے کوئی چھت ہے اگر ہم نے ان کے بارے میں اس وقت نہ سوچا تو ہم لاکھوں جانوں کو خطرے میں چھوڑ دیں گے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشن کو برما کے مسلمانوں کا مستقل طور پر کوئی حل نکالنا چاہئے اور میانمار گورنمنٹ پر عالمی سطح پر پابندی عائد کریں تا کہ وہ برما کے مسلمانوں پر ظلم کرنا بند کرے۔
تازہ ترین