• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالدابراہیم کی وفات پر جے کے ایل ایف یورپ کے رہنمائوں کی تعزیت

برسلز(عظیم ڈار)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کی تمام برانچوں کے ممبران نے سردار خالد ابراہیم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری رہنماسردار خالد ابرہیم ایک عظیم لیڈر تھے ۔ انکی کشمیری قوم کے لیے خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کےسینئر نائب صدر شبیر جرال، جنرل سیکرٹری مسعود میر ،سینئر رہنما نسیم اقبال ایڈووکیٹ،،ممبر سپریم کونسل زاہد حسین،الطاف خان،نسیم خان،مشتاق دیوان،ڈاکٹر اشتیاق احمد خان ،ظہیر زاہد ،مظہر اقبال نعیمی ، مشتاق پاشا، فاضل مغل ، اشفاق قمر ، ندیم جرال ، خان حبیب، کاظم شاہ، مزمل حق عادل، شاہد خان، سردار طاہر صدیق شہزاد شبیر اور چوہدری تنویر نے مرحوم خالد ابراہیم کی کشمیری عوام کے لیے کوششوں اور کاوشوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور وفات پر ان کے پسماندگان سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین