• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن کو میلاد النبیﷺ کے موقع پر برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

بولٹن(ابرار حسین) برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح بولٹن میں بھی میلاد النبیﷺ کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی عاشقان رسولؐ نے جوش و خروش کے ساتھ میلاد النبیؐ منانے کا آغاز کردیا۔ آمد مصطفیٰﷺ کے بڑے بڑے سائن بورڈ مساجد کے ساتھ ساتھ مکانوں دکانوں میں آویزاں کردیئے گے، نقشبندیہ اسملیہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام مکہ مسجد کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو برقی قمقموں اور لائٹوں کے ساتھ سجاد دیا گیا، رات کے وقت سڑکوں سے گزرنے والوں کو ایک حسین منظر دیکھنے کو مل رہا ہے اس سلسلے میں اسلمیہ فائونڈیشن کے زیراہتمام عالمی مبلغ اسلام خواجہ صوفی پیر محمد اصغر اسملی کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں خلیفہ صوفی مشتاق حسین، میاں عقیل اختر، ڈاکٹر تصدیق حسین، صوفی عثمان حسین، عادل شاہ اور صوفی ابراہیم نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ اتوار 25 نومبر کو بولٹن سے نکلنے والے مرکزی جلوس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، بولٹن کے علاوہ برطانیہ اور یورپ کے علمائے کرام اور مشائخ عظام کو دعوت دی جارہی ہے علاوہ ازیں اس تاریخی جلوس کی نگرانی کیلئے رضا کار دستے بھی تیار کئے جارہے ہیں جو جلوس کے راستوں کو پولیس کے ہمراہ کنٹرول کریں گے، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سال بھی پہلے سے زیادہ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد جلوس میں شرکت کرے گی۔
تازہ ترین