• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسٹر میں آج میلاد النبی ﷺکا جلوس نکالا جائے گا

لیسٹر(نمائندہ جنگ)لیسٹر میں آج اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ کے جلوس انتہائی شان و شوکت سے منایا جائےگا بعد نماز ظہر (Sutherland-Street) سے شروع ہوگا۔ غلامان و عقیدت مند حضور پاکؐ جوق در جوق شرکت کریں گے جلوس کے شرکاء پیارے آقاحضرت محمدﷺ کی محبت میں درود شریف کا ورد کرتے ہوئےلیسٹر کے مختلف شہراہوں سے گزریں گے۔ عوام الناس کو اسلام کا اصل پیغام دیں گے اس پرامن بھرا جلوس کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ مسجد انتظامیہ نے تمام محبان اسلام سے اپیل کی کہ وہ جلوس میں جوق در جوق شرکت کریں ۔ جلوس سے ممتاز عالم دین حضرت ڈاکٹر علامہ شاہد رضا نعیمی خصوصی خطاب کریں گے۔
تازہ ترین