• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے ایل ایس ای میں ماسٹرڈگری کیلئے رجسٹریشن کرالی

لندن( مرتضیٰ علی شاہ) مریم نواز شریف کے بیٹے محمد جنید صفدر نے لندن سکول آف اکنامکس کے پولٹیکل سائنس کے انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیارٹمنٹ میں ماسٹر ڈگری کے طالب علم کی حیثیت سے رجسٹریشن کرالی ہے۔جنید صفدر جو رواں سال اکتوبر میں پاکستان سے واپس آئے تھے، اب ایل ایس ای میں انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایک سالہ ایم ایس سی کورس کریں گے جنید صفدر اس سے قبل یونیورسٹی کالج لندن میں گلوبل گورننس اور ایتھکس میں ایم ایس سی کرچکے ہیں، انھوں نے ڈرہم یونیورسٹی سے سیاست میں فرسٹ کلاس آنرز کیا ہے۔ ایل ایس ای نے تصدیق کی ہے کہ جنید اپنی نانی کے انتقال کی وجہ سے اپنے پہلے ٹرم کے چند ہفتے ضائع کرچکے ہیں لیکن اب کورس میں انرولمنٹ کے بعد باقاعدگی سے کلاسوں میں شرکت کررہے ہیں، ایل ایس ای کی پاکستانی طلبہ کی سوسائٹی نے بتایا کہ جنید صفدر لندن کالج اور یونیورسٹیوں میں ہونے والے ایونٹس اورتقریبات میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کرتے رہتے ہیں۔رواں ہفتے ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں جنید صفدر یونیورسٹی کالج لندن کی سالانہ قوالی نائٹ میں اپنی نانی کلثوم نواز کی یاد میں صوفی شاعر محمد بخش کا عارفانہ کلام سیف الملوک گاتے نظر آرہے ہیں، قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف اور اپنے والدین مریم اورکیپٹن صفدر کے بعد رواں سال جولائی میں سیاست میں لانے پر غور کررہی تھی لیکن ان کے والدین نے تعلیم کی تکمیل تک انھیں سیاست سے دور رہنے کامشورہ دیا۔
تازہ ترین