• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں سب سے موٹے آدمی پر6ماہ میں این ایچ ایس کے ڈھائی لاکھ پونڈ خرچ

لندن( نیوز ڈیسک) برطانیہ میں 55سٹون وزنی سب سے موٹے انسان پر این ایچ ایس کو 6ماہ میں ڈھائی لاکھ پونڈ خرچ کرنا پڑےاندرونی ذرائع کی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ یہ شخص ہسپتال میں4بیڈ کی جگہ گھیرے ہوئے ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ماتھیو کرائوفورڈنسل پرستانہ فیس بک استعمال کرتاہے اس کو تین ماہ قبل یہ کہاگیاتھا کہ اب وہ گھر جاسکتا ہے لیکن وہ ہسپتال سے گھر جانے کو تیار نہیں ہےجس کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ کے دوران اس پر ٹیکس دہندگان کے مزید ایک لاکھ بیس ہزار پونڈخرچ کرنا پڑے،اس طرح گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس پر مجموعی طورپر ڈھائی لاکھ پونڈ خرچ ہوچکے ہیں،دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ماتھیو فی الوقت سٹن ان ایشفیلڈ کے کنگس مل ہسپتال میں داخل ہے اور اس نے سوشل کیئر کی مناسب جگہ ملنے تک ہسپتال سے نکلنے سے انکار کردیاہے ایک ذریعے نے بتایا کہ اس انکشاف کے بعد کہ ماتھیو کے بارے میں یہ پتہ چلنے کے بعد کہ وہ کیئر ہوم کی نرسوں پر حملے کے الزام میں سزایافتہ ہے اس کاپلگ نکال دیاگیاہے ۔
تازہ ترین