• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیور سٹیوں کو مختصر کو رس کے طلبہ سے20فیصداضافی فیس وصولی کا اختیار

لندن( پی اے )حکومت کے منصوبے کے تحت برطانوی یونیورسٹیوں کو مختصر کورس کے طلبہ سےسالانہ20فیصد اضافی فیس وصولی کا اختیار دے دیاگیاہے،لیکن طلبہ کے پاس اب متبادلات بہت کم رہ گئے ہیں،یونیورسٹیوں کو دئے گئے،محکمہ تعلیم کاکہناہے کہ اس اختیار کے بعد اب طلبہ 2سالہ ڈگری کورس کو ترجیح دے رہے ہیں جس کیلئے انھیں 3 سالہ کورس کے مقابلے میں ٹیوشن فیس کی مد میں ساڑھے5ہزار پونڈ کم اداکرناپڑیں گے،محکمہ تعلیم کے مطابق اس بات کافیصلہ کم مدتی یونیورسٹی کے کورس کو مقبول بنانے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلبہ کیلئے زیادہ آپشنز اور لچک پیدا کرنے کیلئے کیاگیاہے ،محکمہ تعلیم کے مطابق مختصر دورانئے کے کورس کامعیار بالکل3سالہ کورس کے مطابق ہوگا اور اس میں بھی اسی معیار اورسطح کی تعلیم فراہم کی جائے گی مثال کے طورپر3 سالہ ڈگری کورس میں تدریس کی مدت 30ہفتے ہوتی ہے جبکہ دوسالہ ڈگری کورس میں تدریس کی مدت45ہفتے ہوگی۔ حکومت کی جانب سے فیس میں اضافے کی تجویز کااطلاق پارلیمنٹ سے اس کی منظوری سے مشروط ہے۔یونیورسٹیوں سے متعلق امور کے وزیر سام گیامہ کا کہناہے کہ مختصر مدت کے کورس سے طلبہ کی اگلی نسل کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی آسان ہوجائے گی اور اس سے طلبہ کو ناقابل تردید مالیاتی، تعلیمی اورذاتی فوائدحاصل ہوں گے۔
تازہ ترین