• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ان نیڈ کی اپیل پر 50ملین پونڈ سے زائد کے عطیات جمع

لندن (پی اے) چلڈرن ان نیڈ 2018 کی اپیل پر 50 ملین پونڈ سے زائد کے عطیات جمع ہو گئے۔ مجموعی طور پر 50595053 پونڈ کی رقم جمع ہوئی ہے، جس میں فرائیڈے سٹار سٹڈڈ ٹی وی فنڈ ریزر کا موثرکردار ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چیرٹی نے 1980 میں پہلی بڑی اپیل کے بعد سے اب تک ایک بلین پونڈ سے زیادہ رقم جمع کی ہے۔ صرف سالانہ پروگرام میں ڈھائی گھنٹے میں 33949774 پونڈ جمع ہوئے تھے۔ اس چیرٹی فنڈ ریزنگ مہم میں متعدد ٹی وی ٹریٹس بھی شامل تھیں۔ بوائے زون اپنے ورژن سٹرکٹلی کم ڈانسنگ کے ساتھ شین لنچ اور پروفیشنل پارٹنر لوبا مشتوک کے ساتھ دوبار ہ مل گیا اور 2018 پڈسے گلٹربال ٹرافی لے اڑا۔ چیرٹی کیلئے فنڈ ریزنگ میں بی بی سی کے کئی پروگرامز نے بھی مدد دی، ان میں ریڈیو 2 کے پروگرام سے 9.2ملین پونڈ کی رقم بھی شامل ہیں۔ بی بی سی چلڈرن ان نیڈ کے چیف ایگزیکٹیو سائمن اینٹروبس نے کہا کہ جو کچھ حاصل ہوا ہے، اس پر ایک بار پھر برطانیہ بھر کے عوام فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس شام جن لوگوں کی جانب سے جس مخیرانہ جذبے کا اظہار کیا گیا وہ بے مثال ہے اور اس کے دیرپا اثرات غیر مراعات یافتہ اور نادار بچوں اور نوجوانوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے پر پڑیں گے اور ان کی زندگیوں میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔
تازہ ترین