لندن (این این آئی)بولی وڈ کی میگا اسٹار انجلینا جولی اور ایکشن ہیرو براڈ پٹ کو برینجلینا بھی کہا جاتا تھا، کیوں کہ دونوں کی محبت اور کیمسٹری انڈسٹری میں بہت مقبول تھی۔تاہم دونوں نے 2016 میں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔اگرچہ دونوں کی یہ پہلی شادی نہیں تھی، تاہم پھر بھی ان کے تعلقات بہترین تھے۔دونوں کی طلاق کے بعد دونوں کے حوالے سے مختلف خبریں آئیں۔انجلینا جولی کے حوالے سےسے حیران کن خبر سامنے آئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے سابق شوہر براڈ پٹ کی سابق بیوی جینیفر آنسٹن کے سابق شوہر اداکار جسٹن تھیوروکس سے شادی کی خواہاں ہیں۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ براڈ پٹ اب انجلینا جولی سے طلاق کے بعد جہاں دیگر اداکاراؤں کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے، اب وہ ہی اپنی پہلی بیوی جینیفر آنسٹن کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔خبر رساں ادارےنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انجلینا جولی اور جسٹن تھیوروکس کے تعلقات کی خبریں گردش میں ہیں۔، تاہم ان کی شادی کب ہوگی، اس حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں۔دوسری جانب خبر رساں ادارے نے بتایا کہ نہ صرف انجلینا جولی اور جسٹن تھیو روکس کے درمیان تعلقات کی خبریں ہیں، بلکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ جسٹن تھیو روکس اپنی سابق اہلیہ جینیفر آنسٹن Jennifer Aniston کی سہیلیوں کے قریب ہونے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔رپورٹ میں دیگر خبر رساں اداروں کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انجلینا جولی اور جسٹن تھیو روکس کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے تعلقات استوار ہیں۔