• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ زون پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 1000سے زائد بوریوں میں بند 6ہزار کلو سے زائد چھالیہ برآمد کرلی ،دوسری جانب سائٹ ایریا سے اسمگل شدہ سامان برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سائٹ بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مار کر 2ٹرکوں میں لوڈ 490بوریوں میں بند چھالیہ برآمد کرلی ، جبکہ حب ریور روڈ پر ہی واقع دوسرے گودام سے 590بوریوں میں بند چھالیہ برآمد کرلی ، مجموعی طور پر 6ٹن 17من 20کلو چھالیہ برآمد کی گئی ،جس کی مالیت 5کروڑ روپے سے زائد ہے ،تیسری کارروائی میں سیمینس چورنگی کے قریب ٹرک کو قبضے میں لے کر 100بوروں میں بند اسمگل شدہ سامان قبضے میں لیتے ہو ئے 2ملزمان جمال الدین اور وارث کو گرفتار کر کے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ،کسٹمز اپریز منٹ ایسٹ نے ایکسپورٹ پر وسیسنگ زون کے لیے درآمد کیے جانے والے استعمال شدہ کپڑوں کی آڑ میں اسمگل کی جانے والی 27ٹن چھالیہ ضبط کر کے درآمد کندہ اور کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تازہ ترین