• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان کاظمی اور دیگر شیعہ افرادکو بازیاب کرایا جائے،شیخ حسن صلاح الدین

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے رہنماء شیخ حسن صلاح الدین نے اسلام آباد سے چئیرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان انجنئیر سید رضی العباس شمسی کی جبری گمشدگی پر سخت تشویش کا اظہارکیا ہے وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر علامہ باقر عباس زیدی ،علامہ صادق جعفری ودیگر بھی موجود تھے،رہنماؤں نے وفاقی حکومت ،آرمی چیف ،چیف جسٹس پاکستان سے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چئیرمین سید رضی العباس شمسی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر رضوان کاظمی سمیت دیگر لاپتا شیعہ افراد کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔
تازہ ترین