• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت29 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے جانب سے گواہ سعید رضوان اور محمد تاج پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب کے دونوں گواہ کے بیان قلمبند کرلیے ،آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا گواہوں کے بیان پر جرح کریں گے ۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین