• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ،امداد قاضی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کے نہیں مقتدر قوتوں کے نمائندے ہیں جواپنے اخراجات گھٹانے کے لئے تیار نہیں لیکن تیل‘ گیس ودیگر ضروری اشیاءکی قیمتیں بڑھاکر عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسایا جارہاہے ۔وہ کامریڈحسن ناصر کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں اوررہنماؤں سے متعلق انتہائی فسطائی ہتھکنڈے اختیار کئے گئے کامریڈ حسن ناصر کوشاہی قلعہ لاہور میں اذیت دیکر شہیدکیاگیا ۔کامریڈ اقبال ودیگرنے بھی خطاب کیا۔  
تازہ ترین