• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی طاہر داوڑ(شہید) کی رسم قل، سابق گورنر و اراکین اسمبلی کی شرکت

پشاور( کرائم رپورٹر) شہید ایس پی طاہر خان داؤڑ کی رسم قل ہفتہ کے روز ادا کی گئی جس میں سابق گو رنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، جمعیت علما ء اسلام کے اپو زیشن لیڈر اکرم خان درانی ، پختونخوا ملی عوا می پا رٹی کے سر بر اہ محمود خان اچکز ئی ، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلا ح الدین خان محسود ، مسلم لیگ ن کے صو با ئی صدر امیر مقا م ،سی سی پی او پشاور قا ضی جمیل الرحمان ، ایس ایس پی آپریشن ، ایس ایس پی انو سٹی گیشن ،صو بائی اسمبلی کے ارکان، اپو زیشن لیڈرز ، تاجر بر ادری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شر کت کی اور شہید ایس پی رورل کے کیلئے فاتحہ خوا نی اور ایصا ل و ثو اب کیلئے دعا مغفر ت ما نگی گئی ۔بعدازا ں اکرم خان درانی ، محمو د خان اچکز ئی ، امیر مقا م اور دیگر سیا سی جما عتو ں کے رہنمائوں نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ افغانستان میں شہید ہو نے والے خیبر پختونخوا پولیس کے بھادر پولیس آفیسر محمد طاہر خان داوڑکی شہا دت سے پو را ملک غمزدہ اور دکھی ہے ہم اس غمزہ خاندان کے دکھ در د میں بر ابر کے شریک ہیں اور یہ مطالبہ کر تے ہیں کہ صا ف و شفاف تحقیقات کرا ئی جائے اور ملو ث عناصر کو جلد از جلد بے نقا ب کر کے انکو سر عام پھا نسی دی جائے۔
تازہ ترین