• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں اراضی کی منتقلی ، نیب نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کر دی

اسلام آباد ( رپورٹ/ سہیل خان ) سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ملیر کے افسران اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایم ڈی اے ) نے سپریم کورٹ کے حکم مورخہ 28 دسمبر 2012 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری اراضی منتقل کر دی۔ نیب نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کردی، گزشتہ ماہ عدالت نے بحریہ ٹائون کی نظرثانی درخواست مسترد کر دڈی تھی، تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ رہائشی پروجیکٹ پر ستمبر 2017 تک عوام سے 215 ارب روپے لئے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے آف پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ مجموعی علاقے میں تعمیراتی کام کی حد بندی کیلئے مذکورہ اراضی کا جوائنٹ سروے کرایا جائے۔ سروے آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس عمل میں 10 سے 12 ہفتے لگیں گے ۔ نیب نے اراضی کی مارکیٹ ویلیو متعین کرنے کیلئے پاکستان کونسل آف آرکیٹکچر اور ٹائون پلانرز سے معاونت کی درخواست کی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تعمیراتی منصوبے سے متعلق صورتحال کا تعین سروے کے بعد ہی ممکن ہے۔
تازہ ترین