• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10؍ ان لینڈ ریونیو کمشنر تبدیل، 12نئے ٹیکس کمشنر کل ذمہ داری سنبھالیں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) 10؍ ان لینڈ ریونیو کمشنر تبدیل کردیئے گئے ہیں ، 12نئے ٹیکس کمشنر کل پیر سے ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ عاصم مجید نے چیف کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ لاہور کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب خان نے سینئر ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز حبیب اللہ خان کی مشاورت سے اسلام آباد سیالکوٹ کراچی گوجرانوالہ لاہور راولپنڈی کے موجودہ ان لینڈ ریونیو کمشنر فوری طور پر تبدیل کر دیئے ہیں۔ ان 10؍ کمشنروں کو نئے عہدے تفویض کئے ہیں جو آئندہ ہفتے کے آغاز پر موجودہ ذمہ داریاں چھوڑ کر نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب خان نے سینئر ممبر ایف بی آر ان لینڈ ریونیو آپریشنز حبیب اللہ خان کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد بنیادی اسکیل نمبر 21اور 20 کے 12؍ کمشنروں کو پیر سے نئے بڑے شہروں میں کمشنر کے عہدے سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 2118آئی آر کے مطابق ان میں کوئٹہ‘ لاہور‘ کراچی کے کمشنر آئی آر شامل ہیں۔ ادھر بنیادی اسکیل21؍ کے عاصم مجید خان نے چیف کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ لاہور کا چارج دیکر چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر زیونٹ لاہور کے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے۔ بنیادی اسکیل20کے کمشنر آر ٹی او کوئٹہ محمد اظہر انصاری نے اپنا موجودہ عہدہ چھوڑ کر کراچی لارج پیئر ٹیکس یونٹ زونIII کے کمشنر آئی آر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں قاضی حفظ الرحمٰن نے کمشنر زونIV لارج ٹیکس پیئر یونٹII کراچی کا چارج دیکر کمشنر زونII لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے ایف بی آر کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق ذوالفقار احمد نے کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد کی پوسٹ پر کام کرنا شروع کردیا ہے، شکیل احمد کسانہ نے کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد کا 16 نومبر سے عہدہ خالی کر دیا ہے۔
تازہ ترین