• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی سماہنی میں شہری آبادی پر گولہ باری ، خاتون زخمی

سماہنی (نمائندہ جنگ) بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں سویلین آبادی پر ایک بار پھر گولہ باری ،بنڈالہ پینگا کی رہائشی بیس سالہ لڑکی روزینہ پروین دختر عبدالرئووف زخمی ہو گئی ،ابتدائی طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا ،پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، بھارتی فوج نے بنڈالہ ا ور دیگرسرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا ، زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا،بھارتی جارحیت اور سویلین آبادی کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ،عوام علاقہ شدید دشواری میں مبتلا ،روزمرہ نظام زندگی مفلوج ہو گیا،چند روز قبل بھی بھارتی گولہ باری سے پنڈوری ،بنڈالہ ودیگر علاقوں میں لوگوں کے قیمتی مویشی ہلاک وزخمی ہونے کیساتھ سوکھی گھاس بھی جل کر خاکستر ہو گئی تھی ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بھارتی فوج نے اچانک سرحدی علاقوں بنڈالہ ودیگر پر گولہ باری شروع کر دی ،دوران گولہ باری شیل لگنے سے بنڈالہ پینگا کی رہائشی بیس سالہ لڑکی روزینہ پروین زخمی ہو گئی جسے مقامی طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا ہے ،بھارتی فوج نے گزشتہ کئی روز سے سویلین آبادی پر گولہ باری وفائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے مقامی آبادی کے افراد گھروں سے باہر نکلنے سے قاصر ہیں ،علاقہ مکین بھارتی فوج کی آئے روز کی جارحیت سے تنگ آچکے ہیں ،پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔
تازہ ترین