• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپک اجلاس میں چین اور امریکا کی ایک دوسرے پر تنقید

پورٹ مورسبی (جنگ نیوز) تجارتی محصولات اور ’پروٹیکشن ازم‘ جیسے معاملات پر امریکا اور چین کے مابین ایپک سمٹ کے موقع پر سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کا سربراہی اجلاس پاپوا نیو گنی کے شہر پورٹ مورسبی میں ہفتے کو شروع ہوا، جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا کی طرف سے اپنائی گئی تحفظ کی پالیسی یا ’پروٹیکشن ازم‘ پر شدید تنقید کی۔ اس کے رد عمل میں امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی تجارتی میدان میں بیجنگ کی حکمت عملی کی کھل کر مذمت کی اور کہا کہ اضافی محصولات اس وقت تک عائد رہیں گی، جب تک چین اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرتا۔ ایپک اجلاس میں اکیس ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین