آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار16؍رجب المرجب 1440ھ 24؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل (جنگ نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ سن 2015 کے آغاز سے لے کر اب تک افغان سکيورٹی فورسز کے تقريباً 30 ہزار اہلکار ہلاک ہو چکے ہيں۔ واشنگٹن کے ايک تعليمی ادارے کی ايک تقريب کے دوران ويڈيو لنک کے ذريعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتايا کہ افغانستان کی داخلی سکيورٹی کی کمان ہاتھ ميں لينے کے بعد سے اب تک 28,529 افغان فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں۔ اس دوران ہلاک ہونے والے امريکی فوجيوں کی تعداد اٹھاون ہے۔ اس موقع پر غنی نے افغان سکيورٹی دستوں کے ہلاک ہونے والے ارکان کو خراج عقيدت بھی پيش کيا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں