• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

”رومیو ویڈز ہیر“ مقبولیت کے عروج پر، ہنستی کھِلکھلاتی قسط آج ”جیو“ پر دیکھیں


کراچی (محمد ناصر) جیو ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ”رومیو ویڈز ہیر“ مقبولیت کے عروج پر ہے، سیریل کی کامیابیوں کا سفر بھی تیزی سے جاری ہے۔ اتوار کو اس ڈرامے کی پانچویں اور ہنستی کھلکھلاتی قسط نشر کی جائے گی۔ محبت، رومانس ، شرارت، مزاح اور قہقہوں سے سجی کہانی عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی پیشکش ہے جو ٹیلی ویژن کے ساتھ یو ٹیوب پر بھی مسلسل مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے۔ ڈرامے کی ہر قسط ریٹنگ کی دوڑ میں گذشتہ قسط سے دو قدم آگے نظر آتی ہے۔ ڈرامے کی گذشتہ (چوتھی ) قسط کی ریٹنگز رات 8 سے 9 کے ٹائم سلاٹ میں 9.45ریکارڈ کی گئی جس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ یہ ڈرامہ لوگوں کے دِلوں پر مسلسل راج کررہا ہے۔ ڈرامے کے ساؤنڈ ٹریک نے پہلے ہی کئی لاکھ ہٹس حاصل کرلئے ہیں اور اِس سیریل کی اقساط دیکھنے والوں کی تعداد بھی اب لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔ رومیو ویڈز ہیر کی پہلی قسط سے اب تک آن ایئر ہونے والی اقساط کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہیں۔ ڈاکٹر یونس بٹ کے قلم سے تحریر کیا گیا ڈرامہ یو ٹیوب پر ٹرینڈنگ میں سرفہرست ہے۔ مقبولیت کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والی سیریل کے ہدایتکار انجم شہزاد ہیں۔ رونے دھونے سے ہٹ کر ٹی وی کی مقبول ترین جوڑی فیروز خان اور ثنا جاوید کا اس سیریل میں منفرد انداز اِس ڈرامے کو لواسٹوری آف دی ایئر بنانے میں بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔ سوشل میڈیا اسٹار شفاعت علی کے ڈیبیو سمیت اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی سفینہ، فردوس جمال ، مریم انصاری اور تارہ محمود شامل ہیں۔ ”رومیوویڈز ہیر“ اتوارکی شب 8 بجے جیو ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین