• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات جائینگے، بڑا پیکیج ملنے کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان آج (اتوار) کو ایک روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات جائینگے۔اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت ولی عہد شیخ محمدبن النہیان نے دی ہے، وزیرعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد جس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر پاور ڈویژن اور مشیر تجارت بھی شامل ہیں متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری امور پر مذاکرات ہونگےجبکہ وزیراعظم کا یہ دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے، سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین