• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خانم کیلئے قانون بے بس کیوں؟ یوٹرن خان نے اپنی ہمشیرہ کو این آر او کیسے دیدیا؟ نفیسہ شاہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے علیمہ خانم کے حوالے سے قانون کیوں بے بس ہے؟ یو ٹرن خان نے کہا تھاکسی کو این آر او نہیں دونگا تو اپنی ہمشیرہ کو این آر او کیسے دیا؟ ملک میں دو قانون نہیں چلنے دینگے، اگر فریال تالپور کیخلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو علیمہ خانم کیخلاف کیوں نہیں بن سکتی؟ ایک ملک میں تمام شہری برابر ہیں۔ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک میں قانون ہے تو علیمہ خانم سے کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ انہوں نے بیرون ملک پراپرٹی کیسے خریدی ؟ پیسہ کہا ں سے آیا؟ کس بینک کے ذریعے بیرون ملک رقم بھیجی؟ ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے اور آج تک انہوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے؟
تازہ ترین