• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جےآئی ٹی کا طاہر داوڑ قتل کیس کی از سر نو تحقیقات کا فیصلہ

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے قتل کی از سرنو تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر کی سربراہی میں ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ٹیم نے قتل کی از سرنو تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے طاہر داوڑ کے بھائی اور اہلخانہ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اس بات کی تحقیقات کی جائے گی کہ مقتول پولیس افسر کے گھر کون کون آتا تھا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جیو فینسنگ اور مختلف مقامات پر نصب سیف سٹی کے کیمروں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جب کہ اسلام آباد کے علاقے جی الیون اور ایف ٹین سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی فوٹیجز بھی طلب کی گئی ہیں۔
تازہ ترین