• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں بد ترین خشک سالی سے قحط،ہزاروں خاندان نقل مکانی پر مجبور

تھرپارکر (نیوز ایجنسیاں ) تھرپارکر میں بد ترین خشک سالی کی وجہ سے قحط پڑ گیا ہے،ہزاروں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں،سول ہسپتا ل مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید ایک نومولود دم توڑ گیا،صحت مراکز ابھی تک فعال نہیں ہو سکے،۔سول ہسپتا ل مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید ایک نومولود دم توڑ گیا۔تھرپارکر میں رواں ماہ میں انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 30 ہو گئی جبکہ رواں سال اب تک 549بچے سندھ میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔حکومتی اعلانات کے باوجود ضلع بھر میں قائم صحت مراکز ابھی تک فعال نہیں ہو سکے ۔ قحط سالی کے باعث رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہیں اور اکثر دیہات خالی ہوگئے۔سندھ حکومت خامو ش تماشائی بنی بیٹھی ہے، قحط کے باعث ہزاروں خاندان دو وقت کی روٹی کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑنے پر مجبو ر ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔خشک سالی کا بڑا ہدف نوزائیدہ بچے ہیں جو پیدا ہوتے ہی مر رہے ہیں ،نقل مکانی کرنے والے پانچ بچوں اور شوہر پر مشتمل پچیس سالہ پارتی بھیل کے گھرانے نےمیڈیا کو بتایا کہ آخری مرتبہ گوشت یا گھی کا ذائقہ کب چکھا تھا کچھ یاد نہیں۔
تازہ ترین