• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد تبادلہ، اعظم سواتی کے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ مکمل

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم خان سواتی کے معاملہ پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ مکمل کر لی۔ عدالت نےاثاثوں وٹیکسزکی جانچ پڑتال ، بیرون ملک کیسزاور عدالتی سزاکے بارے میں رپورٹ دینےکاحکم دیاتھا ۔ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیگی، سپریم کورٹ نے آئی ڈی پی فیملی کیساتھ جھگڑے پر اعظم سواتی کے بطور وزیر کنڈکٹ، اعظم سواتی و اہلخانہ کے نام پر تمام اثاثوں اور ٹیکسوں کی جانچ پڑتال کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے جے آئی ٹی کو اعظم سواتی کے بیرون ملک کیسز کے حوالے سے رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی تھی اور کہاتھا بتایا جائے کہ کیا اعظم سواتی کو کسی عدالت کی طرف سے کوئی سزا ہوئی یا وہ کسی عدالت میں مفرور ہیں اسکی بھی رپورٹ دی جائے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی اور سربمہر رپورٹ کو تیار کر لیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی نے تینوں پہلوؤں پر اپنی تفتیش مکمل کر لی اور مزید تفتیش کے لئے وقت نہیں مانگا۔

تازہ ترین