• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو فلم کیلئے ہندوستانی سرزمین پر پاکستانی جھنڈا لہرانا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بولی وڈ کےمقبول اور دبنگ ہیرو سلمان خان کو اپنی آنیوالی فلم ’بھارت‘ کا ایک سین شوٹ کرانے کیلئے ہندوستانی سرزمین پر پاکستانی جھنڈا لہرانا مہنگا پڑ گیا، مقامی افراد نے ان کیخلاف شکایت درج کر ادی،بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کو بھارتی سر زمین پر پاکستانی جھنڈے کو لہرانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں فلم کی شوٹنگ کو بھی جلد ختم کرانا پڑا،رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اگرچہ’ ’بھارت‘‘ کیلئے سلمان خان کو اسی سین کی شوٹنگ پاک بھارت سرحد واہگہ بارڈر پر کرنی تھی تاہم سکیورٹی وجوہات پر انہیں وہاں شوٹنگ کی اجازت نہیں ملی،سلمان خان نے بھارتی ریاست پنجاب کے ایک علاقہ میں مصنوعی واہگہ بارڈر تیار کر ایا جہاں پاکستانی جھنڈا بھی نصب کیا گیا اور اسے ہواؤں میں لہرایا گیا،رپورٹ کے مطابق اپنی سر زمین پر سبز ہلالی پرچم لہرائے جانے کے بعد مقامی افراد سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے سلمان خان کیخلاف پولیس میں شکایت درج کر ادی، علاوہ ازیں مقامی افراد نے اس ہوٹل کا گھیراؤ بھی کیا جہاں سلمان خان کترینہ کیف سمیت فلم کے دیگر سٹاف کیساتھ ٹھہرے ہوئے تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ماحول کشیدہ ہونے اور مقامی افراد کے غصے کے باعث سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کو جلد ختم کرنا پڑا اور وہ جلد ہی پنجاب سے ممبئی چلے آئے۔
تازہ ترین