• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا:مسجد کی چھت گرنے سے 4نمازی شہید،14شدید زخمی

سرگودھا/لاہور(مانیٹرنگ سیل)سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 140جنوبی میں مسجد کی چھت گرنے سے 4نمازی شہید اور 14شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے داعیان اپنے پروگرام کے سلسلہ میں چک 140جنوبی کی مسجد میں آئے ہوئے تھے اور نماز کے بعد وعظ کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک چھت گر گئی جس کے ملبہ تلے دب کر 4ساتھی جاں بحق اور 14زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 4زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں تبلیغی جماعت کے گروپ امیر بھی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے مبلغین کا تعلق ضلع شانگلہ سوات سے بتایاجا رہا ہے۔
تازہ ترین