• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر،ماہی گیروں کے خدشات دور کر نے کیلئے 12رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

گوادر ( اکبرجندانی/نامہ نگار) ماہی گیروں اور علاقہ مکینوں کے خدشات دو ر کر نے کےلئے 12رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی گئی ،کمیٹی میں ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے کے پر و جیکٹ ڈائر یکٹر ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائر یکٹر II، ڈپٹی پرو جیکٹ ڈائر یکٹر III، ریز یٹنٹ انجینئر، 440بر گیڈ، ڈپٹی کمشنر گوادر، میر ی ٹائم سیکورٹی ایجنسی، محکمہ فشر یز ، چائینز منیجمنٹ برائے ایسٹ ایکسپر یس وے منصوبہ ، چائنا منیجمنٹ کمپنی ، چائنا کمیو نیکیشن کمپنی اور ماہی گیروں کے نمائندگان کو شامل کیا گیاہے ۔کمیٹی کاہفتہ وار اجلاس ہوگا ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے کے متعلق مسائل اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔ کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس بھی نوٹیفیکیشن میں واضح کےئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے پر عمل درآمد ہونے کے بعد ماہی گیروں اور سیاسی جماعتوں نے خدشات کااظہار کیا ہے جبکہ ماہی گیر اتحاد گوادر کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا کہ منصوبے پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں مشرقی ساحل پر ماہی گیروں کا روزگار متاثر ہوجائے گا اور ماہی گیروں نے اپنے روزگار کے تحفظ کے لےئے مطالبات بھی پیش کےئے جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ گوادرکے موقع پر ان کی منظوری کا بھی اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جی پی اے اور جی ڈی اے کے حکام کو ماہی گیروں کے مطالبات کی روشنی میں فز یبلٹی رپورٹ مر تب کر نے کے ہد ایات بھی جاری کر رکھے ہیں اور جی پی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر کام ہورہا ہے۔
تازہ ترین