• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد آباد بم دھماکا، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل، مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد آباد بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیاجبکہ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ ایک لاش بری طرح جھلسی ہوئی تھی، جسم پر اسپلنٹر اور بم میں استعمال دوسرے چھوٹے پرزوں کے نشانات تھے، رپورٹ کے مطابق ایک لاش کا نچلا دھڑ شدید متاثر ہوا، رپورٹ کے مطابق دو سری لاش کے سینے میں کوئی باریک چیز گھسی دل پر زخم آجانے کے باعث اسکی موت واقع ہوئی۔ دوسری جانب شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود قائد آباد میں جمعے کی شب دھماکے کا مقدمہ نمبر 147/18 سی ٹی ڈی تھانے میں سرکاری مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں قتل ،اقدام قتل ،دھماکہ خیز مواد اور انسدا دہشت گردی کی دفعہ 7ATAلگائی گئی ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش متعلقہ شعبے کو منتقل کردی گئی ہے۔
تازہ ترین