• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف شکایات، ہیلپ لائن متعارف کرائی جائے، شہریوں کی میئر کراچی سے اپیل

کراچی (رپورٹ؍اعجاز احمد) کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو سراہتے ہوئے شہریوں نے میئر کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقل بنیادوں پر ’’ ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر‘‘ سروس شروع کریں، جس کے ذریعے شہری صرف تجاوزات کی معلومات اور تصویریںمیئر یا ان کے نامزد فوکل پرسن کے ساتھ شیئر کر سکیں ۔ شہرکے مختلف علاقوں خصوصاً صدر اور ایمپریس مارکیٹ سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد ایک سروے کے دوران شہریوں نے کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس پر عملدرآمد کروانے پر میئرکراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی، رینجرز، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کی کاوشوں کوسراہا اور میئر سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر سروس کا آغاز کریں، جو صرف تجاوزات کی نشاندہی کے لیے ہوں، تاکہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور اس کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں شہری بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔
تازہ ترین