• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیرپروگرام کےایس ایم ایس بھیج کر لوٹنے والے 4ملزمان گرفتار

صادق آباد(نامہ نگار)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایس ایم ایس بھیج کرسادہ لوح لوگوں کو لوٹنے اور فیس بک اکاؤئٹ ہیک کرنیوالےگروہ کے 4ملزمان گرفتار‘قبضہ سےموبائل فون‘ سمیں‘بائیومیٹرک مشین‘ڈیوائس ودیگرسامان برآمد‘پولیس تھانہ بھونگ نےمقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کردی۔تفصیل کےمطابق صادق آبادکےتھانہ بھونگ کی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےملزمان ادیب اصغر‘عرفان‘راشد اورنصیرکوحراست میں لیا‘جنہوں نےدوران تفتیش اعتراف کیاکہ وہ موبائل وین پر دیہات میں جاکرلالچ دیکرسادہ لوح افرادکی بائیومیٹرک کرانےکےبعد سمیں اپنےپاس رکھ لیتےاورپھردوہزارروپے فی سم کےحساب سےیہ سمیں ادیب اصغرنامی مرکزی کردارکوفروخت کردیتے‘ملزمان کےقبضہ سےسمیں‘بائیومیٹرک مشینیں اورموبائل فون بھی برآمدہوئےہیں۔گرفتارملزم ادیب اصغرنےبتایاکہ وہ سمیں خریدنےکےبعدان سےبےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگرمیسج لوگوں کوکرکےان سےپیسےوصول کرتا‘اب تک وہ ان گنت رقم وصول کرچکاہے۔اےایس پی سرکل پولیس ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن بگٹی نےپریس کانفرنس میں بتایاکہ گینگ کامرکزی کردارادیب اصغرناصرف بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےایس ایم ایس کرکے رقم وصول کرتا تھابلکہ ملزم ہیکنگ میں بھی ایکسپرٹ ہےاورلڑکیوں کےفیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکےان سےرقم وصول کرتا تھا‘اس سلسلہ میں انہوں نےموبی کیش کےجعلی اکاؤنٹس بھی بنا رکھےتھے‘اس بارےتفتیش جاری ہے اورملزمان سےمزیدانکشافات کی توقع ہے‘اس موقع پرایس ایچ اوتھانہ بھونگ نویدواہلہ بھی موجودتھے۔
تازہ ترین