• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک کے قائدین نے معافی مانگ لی،وفاقی وزیر مذہبی امور

لاہور( خبرنگارخصوصی )وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائدین نے معافی مانگ لی ہے۔تحریک لبیک کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وہ وزیر مذہبی امور کے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہیں ،پیر اعجاز اشرفی نے کہا تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی ، پیر محمد افضل قادری اور دیگر ذمہ داران ختم نبوتؐ اور عزت و نامو س ؐؐؐکے پہرے دار ہیں ۔پیر اعجاز اشرفی نے کہا ہمارے اسلاف علامہ فضل حق خیر آبادی ، مولانا سید کفایت علی کافی ، مولانا احمد اللہ شاہ مدراسی و دیگر اکابرین نے جس طرح نبی ؐ کی عزت ناموس پر پہرہ دیا ہے وہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے لئے مینارہ نور ہیںترجمان تحریک لبیک یا رسول اللہ نے کہا ہے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس موجودہ صورتحال کے پیش نظر علامہ خادم حسین رضوی نے کل بروز پیر دن 2 بجے مجلس عاملہ و شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جسمیں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
تازہ ترین