• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ہو رہا ہے، امیرالعظیم

لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیرالعظیم نے کہا ہے کہ حکومت کی کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں۔ گنے کی فصل تیار کھڑی ہے جبکہ شوگر مل مالکان تاحال کرشنگ سیزن کا آغاز نہیں کیا۔ حکومت نے 15نومبر کی تاریخ دے رکھی تھی جس کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ شوگر مل مالکان ایک مافیا کی صورت اختیار کر چکے ہیں جو ہر سال گنے کے کسانوں کا استحصال کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی کٹائی میں تاخیر سے جہاں ایک طرف گنا کھیتوں میں سوکھنا شروع ہوگیا ہے وہاں دوسری طرف گندم کی بوائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ ہمیشہ سے یہ المیہ رہا ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل پر کسی حکومت نے اس انداز میں توجہ نہیں دی جس طرح دی جانی چاہئے تھی۔
تازہ ترین