• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کیلئے اسلام کی روشن تعلیمات سے رہنمائی لی جائے،نبیرہ عندلیب نعیمی

لاہور(خبرنگارخصوصی)دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ مسائل کے حل کیلئے اسلام کی روشن تعلیمات سے رہنمائی لی جائے ۔عشق رسول کے نام پرجلائو، گھیرائو اورحکومتی اداوروں کونقصان پہنچانے کی اسلام میں ہرگز اجازت نہیں۔ہرشہری اپنے حقو ق کے لئے آواز کو بلند کرنے کیلئے صرف اور صرف قانون کاراستہ اختیار کرے۔اسلام کسی بھی دوسرے فرد کی کردار کشی کی اجازت نہیں دیتاہے۔رواداری وبرداشت کافروغ وقت کی اہم ضروت ہے۔محافل میلاد کو محض رسم نہ بنایاجائے بلکہ اس کے ذریعے مکمل اخلاقی وروحانی تربیت کاسامان مہیا کیاجاناچاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ میں منعقدہ 34سیرت النبی ؐ کانفرنس ومحفل میلاد برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے اسماء قادری دیگر خواتین رہنمائوں نے بھی خطاب کیا جبکہ بیگم ایاز صادق،سلمیٰ سعدیہ تیمور،مسز کرنل فضیل احمد،مسز عائشہ ہمایوں،مسز د وست محمد،مسز مصورہ،عظمیٰ رحمت،مسزرفعت سمیت ناظمات،معلامات ،طالبات سمیت ہزاروں خواتین سے شرکت کی۔کانفر نس میں شعبہ حفظ وقرأت کی41طالبات میں اسناد وانعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین