• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی یاتری جس روزپاکستان آتے ہیں،سرکاری تعطیل ہوتی ہے

لاہور (امتیاز راشد سے) اسے اتفاق کہا جائے یا بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر کوئی سفارتی حرکت کہ سکھوں کے پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن یا ان کی برسی کے موقع پر جب بھی بھارت سے سکھ یاتری پاکستان آتے ہیں اس دن پاکستان میں مسلمانوں کا کوئی تہوار ہوتا ہے اور ملک بھر میں چھٹی ہوتی ہے۔ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے دور میں بھارتی سکھ یاتری دو مرتبہ عیدالفطر کے دن لاہور پہنچے اور ایک مرتبہ 10محرم کو عاشورہ کے روز جب پورے ملک میں چھٹی تھی اور ماحول سوگوار تھا۔ سینکڑوں سکھ یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے بھارت سے لاہور پہنچے اور متروکہ وقت املاک بورڈ کے آفیسروں کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پر مہمانوں کا استقبال کرنا پڑا۔ اب اس دفعہ تین ہزار کے قریب سکھ یاتری بابا گرونانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے 12ربیع الاول کو بھارت سے لاہور پہنچ رہے ہیں اس روز بھی ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ بورڈ کے ایک آفیسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی آمد کا وقت اور تاریخ بھارت کی حکومت طے کرتی ہے ہم تو صرف ان کا استقبال کرتے اور سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
تازہ ترین